-
Notifications
You must be signed in to change notification settings - Fork 7
/
0054.xml
26 lines (26 loc) · 3.44 KB
/
0054.xml
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
<document>
<meta>
<title>انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی</title>
<author>
<name>آئی بی سی ارود نیوز</name>
<gender>N/A</gender>
</author>
<publication>
<name>آئی بی سی اردو</name>
<year>2015</year>
<city>Islamabad</city>
<link>http://ibcurdu.com/news/10027/</link>
<copyright-holder>آئی بی سی اردو</copyright-holder>
</publication>
<num-words>373</num-words>
<contains-non-urdu-languages>No</contains-non-urdu-languages>
</meta>
<body>
<section>
<p>انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔</p>
<p>شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جیسن روئے اور الیکس ہیلس نے اننگز کا آغاز کیا، روئے 12 رنز کے ٹوٹل پر 7 رنز بنا آؤٹ ہو گئے جب کہ 27 رنز کے مجموعے پر جوئے روٹ بھی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہیلس نے تیسری وکٹ کے لیے کپتان مورگن کے ساتھ 60 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن مورگن 35 رنز پر شعیب ملک کا نشانہ بنے جب کہ اگلے ہی اوور میں اوپنر ہیلس بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیلر اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، ٹیلر 67 اور بٹلر 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ظفر گوہر نے 2 جب کہ شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔</p>
<p>اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نوجوان بلے باز بابر اعظم اور کپتان اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 45 رنز جوڑے ہی تھے کہ بابر اعظم 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حفیظ اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ پر شاندار کھیل پیش کیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 92 تک پہنچایا تو کپتان اظہرعلی غلط فہمی کا شکار ہو کر رن آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حفیظ 45 ، سرفراز احمد 26 ، افتخار احمد 3 اور محمد رضوان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔</p>
<p>پاکستان کی 6 وکٹیں 145 رنز پر گرگئی تھی تاہم ٹیل انڈرز نے محتاط انداز میں بیتنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 208 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، انور علی 7 ، اپنا پہلا میچ کھلنے والے ظفرگوہر نے 15 ، اور وہاب ریاض نے 3 چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی۔gجب کہ ڈیوڈ ولے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔</p>
</section>
</body>
</document>